: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سرینگر 27 ، مئی (ایجنسی) کشمیر میں آج ہفتے کے بڑے احتجاجی مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ان ہنگاموں کی وجہ ایک اور کشمیری مزاحمتی لیڈر کی دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکت ہے۔ جس عسکریت پسند کی ہلاکت ہوئی ہے، اس کا نام سبزار احمد بھٹ بتایا گیا ہے۔
مارے جانے کے بعد وادی میں کئی مقامات
پر پتھراؤ کے واقعات شروع ہو گئی. پولیس ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا سے کہا کہ آج صبح ترال کے علاقے میں تصادم میں مارے گئے دو دہشت گردوں میں سے ایک برہان وانی کا جانشین سبزار احمد بھٹ ہے.
بھٹ کی ہلاکت کے بعد کشمیر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں مشتعل عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ مخالف نعرے بازی کرنے کے علاوہ پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں کئی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔